the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ترکی نے تصدیق کی ہے کہ شام میں گزشتہ ہفتہ کئے گئے مشتبہ کیمیائی حملہ میں انتہائی زہریلی سرین گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس حملہ میں بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ترکی کے وزیر صحت رجب اکوگ نے تصدیق کی ہے کہ شام میں زہریلی گیس سرین کا استعمال ہوا ہے ۔ ترکی کے صوبہ ادلب میں ہوئے حملہ کے متاثرین کے ٹیسٹ کئے گئے خون اور پیشاب کے نمونوں سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا۔ ترکی اور امریکہ نے اس حملہ کے لئے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

میڈیا  کے مطابق، گزشتہ منگل کے روز اِدلِب میں استعمال کی جانے والی سیرین گیس 1938 جرمنی میں دریافت کی گئی۔ انتہائی زہریلی نوعیت کی اس گیس کی کوئی بُو اور رنگ نہیں ہوتا۔



سیرین گیس کا اثر چند سیکنڈوں کے اندر ہو جاتا ہے جب کہ سیال حالت میں اس گیس کے اثر انداز ہونے کے لیے چند منٹ درکار ہوتے ہیں۔ اس گیس کو سونگھ لینے یا جلد کو چھو جانے کی صورت میں یہ غدود اور پٹھوں کے درمیان اعصابی سیال کو معطل کر دیتی ہے۔

اس کی تھوڑی سی مقدار کے نتیجے میں نکسیر اور آنسو بہنے کے ساتھ ساتھ ہذیانی کیفیت اور بے تحاشہ پسینہ آنے کی حالت سامنے آ سکتی ہے۔ چکر اور قے آنے کے علاوہ سانس لینے میں شدید دشواری ہو جاتی ہے۔ البتہ اس کی نصف ملی گرام مقدار انسان کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے۔ متاثرہ شخص کو ایک سے دس منٹ کے دوران ہوش کھو بیٹھنے ، جسم اکڑ جانے اور نظامِ تنفس مفلوج ہو جانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.